30 نومبر، 2016، 9:52 AM

امریکہ کی اپنے شہریوں کو پاکستانی سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت

 امریکہ کی اپنے شہریوں کو پاکستانی سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت

امریکہ نے اپنے شہریوں کے لئے سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے سفر کے دوران احتیاط برتنے کا حکم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے اپنے شہریوں کے لئے سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے سفر کے دوران احتیاط برتنے کا حکم دیا ہے۔ امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا ہے کہ کہ امریکی شہریوں کو پاکستان کے سفر کے حوالے سے جاری کی گئی وارننگ معمول کی کارروائی ہے۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران جان کربی کا کہنا تھا پاکستان کو انتہاپسندی اور دہشت گردی سے خطرہ ہے اور پاکستانی رہنما اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔ دہشت گردی کی وجہ سے بہت سے پاکستانی شہریوں اور فوجیوں کی جانیں گئیں اور یہ خطرہ پاکستان کے اندر موجود ہے۔ انہوں نے کہا پاکستانی حکام نے سفری وارننگ کا معاملہ امریکہ کے ساتھ اٹھایا ہے لیکن یہ معمول کی کارروائی ہے کیونکہ اپنے شہریوں کو کسی خطرے سے خبردار کرنا ہمارا فرض ہے ۔

News ID 1868666

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha